: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نائجیریا،16مارچ(ایجنسی) نائجیریا میں دو خواتین خود کش حملہ آوروں کی کارروائیوں میں کم ازکم چوبیس افراد ہلاک جب کہ تئیس زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ یہ حملے آج فجر کی نماز کے وقت ایک مسجد پر کیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ پہلا حملہ
میدوگوری کے نواح میں واقع ایک مسجد کے اندر کیا گیا جبکہ دوسری خود کش بمبار نے دوسرا دھماکا اس وقت کیا، جب نمازی وہاں سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔ انتہا پسند تنظیم بوکو حرام کے گڑھ میں ہونے والے ان حملوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔